ممبئی کے پولیس کمشنر دتا پڈسالگیکر نے آج شمال مشرقی علاقے کے ٹرامبے
پولیس اسٹیشن کے تھانیدار انا صاحب سونور کو گزشتہ ہفتے علاقے میں ہونے
والے فرقہ وارانہ تشدد پر قابو نہ پانے اور لاپروائی برتنے کے الزام میں
تبادلہ کردیاہے۔آج ریاستی اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلین (ایم آئی ایم ) کے ممبر اسمبلی
ایڈوکیٹ وارث پٹھا ن نے اس معاملہ کو پوائنٹ آف انفارمیشن کے تحت ایوان
اٹھایا اور مسلم نوجوانوں کی بے جاگرفتاریوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے
مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی سختی سے تحقیقات کرائی جائے ،جس کی رضامندی
اسپیکر ہری بھاؤ بگاڑنے دے دی ہے۔وارث پٹھان کا کہنا تھا کہ بے قصورنوجوانوں کو پکڑا جارہا ہے اور ان میں سے
متعدد نوجوان دسویں اور بارہویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات میں شریک ہیں
اور انہیں رہا نہیں کیا گیا توتعلیمی سال برباد ہوجائے گا۔